آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 333 ریکارڈ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست آ گیا, شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 333 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 778 جبکہ برکی روڈ پر 529 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 297 اور عسکری ٹین میں 292 رہی۔

اسی طرح بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 212، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 192، گلبرگ ٹو میں 179 جبکہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق شہر میں خشک سردی کا راج ہے اور فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button