وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا، جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر جبکہ میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے روانہ ہوا تھا اور فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

لینڈنگ کے دوران طیارہ ایک ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث قریبی علاقے سے تقریباً 130 افراد کو حفاظتی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

حادثے کے دوران طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button