شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، موٹر وے ایم-5 عارضی طور پر بند

رحیم یار خان(جانوڈاٹ پی کے)رحیم یارخان اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ صفر ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کی چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم فائیو ظاہر پیر سے سکھر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، فضاء میں نمی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے دھند مزید گہری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موٹر وے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر کے دوران فوگ لائیٹس کا استعمال لازمی کر لیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔



