بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی، 150 ارب روپے کی بچت متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بجلی صارفین کے لیے خوشخبری  آ گئی ہے، مسابقتی عمل کو تقویت دینےسے ڈسکوز کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں چالیس فیصد تک کمی کر دی گئی،  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر ڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔

وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق تھری فیز میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے ہوگئی ۔ جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے  قواعد میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔ انٹرنیشنل کمپنیوں  نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور کمپنیوں کو درپیش رکاوٹیں ختم ہو گئیں۔ اویس لغاری کا کہنا ہے نئے میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی۔ اسمارٹ میٹرز سے غلط میٹرریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی کے ساتھ صارفین کو پیشگی ادائیگی کی سہولت بھی ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button