پی ٹی آئی پنجاب نے رہنماؤں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں تحریک انصاف پنجاب نے کل منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔

میڈیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو کل دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہی موجود رہا جائے۔

اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی  ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button