پاکستان میں سردی کی لہر: بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اورہلکی برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
آج سب سے کم درجہ حرارت گوپس منفی میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لیہہ میں ٹمپریچر منفی دو ، اسکردو میں منفی ایک جبکہ راولاکوٹ اور پارا چنارمیں صفر رہا ۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت چھ ، لاہور میں آٹھ ،کراچی میں چودہ ،پشاور میں سات اور کوئٹہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



