پی ٹی آئی کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے، ووٹرمایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہے،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ٹریڈمل دستیاب ہے، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے،کے پی میں ان کی حکومت ہے، اس کے باوجود لوگ نہیں نکال پا رہے، پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی بات نہیں کی، وہ صرف کیسز پر توجہ دیتے تھے، یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگا ملاقات بند ہوگی ۔



