ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت،ملزمہ ردا کے شوہر سے سونا اور ایک کروڑ روپے کے چیک برآمد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ڈاکٹروردہ کے اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی  ہے کہ ملزمہ کے شوہر سے سونا برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے کیس کی ماسٹر مائنڈ ردا کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا برآمدکیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سونے کی 10  رسیدیں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل رسی برآمد کی گئی ،جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کے چیک بھی برآمد ہوئے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، ملزمہ سونا واپس کرنے کا کہہ کر وردہ کو ساتھ لے کر گئی۔

ڈاکٹروردہ کو 4 دسمبر کواسپتال کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا جس کے 4 دن بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔

وردہ قتل کیس میں ملزمہ ردا،اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔

گرفتار ملزمان ردا، اس کے شوہر وحید، ندیم اور پرویز کو 6  روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد  عدالت نے ملزمہ ردا اور وحید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں

Back to top button