وزیرآباد: کھلی کچہری میں فوری انصاف، اسسٹنٹ کمشنر نے غریب مزدور کو ایک ماہ کی تنخواہ دلوا دی

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی کھلی کچہری میں غریب مزدور کی ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کی شکایات پر فوری مالک کو بلاکر انکوائری کر کے غریب مزدور کو تنخواہ دلوا دی . وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے عوام کی شکایات کی سہولت کے لئیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں نجی بیکری کے مالک سے غریب مزدور کو ایک ماہ کی تنخواہ دلوا دی مزدور نے کھلی کچہری میں بتایا کہ اسکی ماھانہ اجرت 17000 روپے تھی مگر شدید مالی مشکلات کے باوجود اسے اجرت ادا نہیں کی جا رھی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے فوری نوٹس لیتے ھوئے بیکری انتظامیہ کو طلب کیا اور حقائق جاننے کے بعد مزدور کو اسی وقت ایک ماہ کی تنخواہ 17000 روپے دلوا دی تنخواہ ملتے ھی مزدور نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلی کچہری مجبور اور غریب افراد کے لئیے امید کی ایک کرن ھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کا کہنا تھا کہ کسی مزدور کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ حکومت پنجاب کی ھدایات پر مزدوروں کو انکا حق ھر صورت دلایا جائے گا کھلی کچہری کا مقصد ھی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ھے اور ایسے سیشنز آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ مسائل کا فوری اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے اور اس معاملہ میں کسی بھی صورت میں کمپرومائیز اور سفارش نہ مانی جائے گی کے



