’’شرابی ڈاکٹر‘‘کی بچے کواغواکرنے کی کوشش ناکام

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نشے کی حالت میں’’شرابی ڈاکٹر‘‘ کی بچے کو زیادتی کی نیت سے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

شرابی ڈاکٹر جنید شراب کے نشے میں دھت اپنے کلینک میں بیٹھا تھا۔نشے کی حالت میں سکول سے گھرجاتے بچے کو گھسیٹ کر کلینک میں لے جانے لگا،اہل محلہ نے مل کر بچے کو چھڑادیا

اہل علاقہ کے مطابق شرابی ڈاکٹر جنید اس سے قبل بھی نشے کی حالت میں مریض چیک کرتا تھا،گلشن راوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو گرفتار کرکے قانونی کروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس نے کلینک میں موجود شراب بھی اپنی قبضہ میں لے لی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button