تھرپارکر کا 26سالہ نوجوان بلوچستان میں المناک حادثے میں چل بسا

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں ٹوھ راہمان کا رہائشی 26سالہ مکیش ولد چاگلو میگھواڑ جو روزگار کی تلاش میں بلوچستان گیا تھا حب چوکی کے قریب وندر کے پاس المناک حادثے میں زندگی کی بازی ہارگیا۔ذرائع کے مطابق مکیش میگھوار اپنے خاندان اور نئے جیون ساتھی کی خوشیاں لانے کے لیے اپنے خاندان سے دور محنت کرتے تھے۔والدین بھی اپنے بیٹے کی واپسی کے انتظار میں دن گنتے رہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں ٹوہ میں کہرام مچ گیا۔نوجوان کی لاش کو رات گئے ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں لایا گیا تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزید خبریں

Back to top button