سابق چیف جسٹس قاضی عیسیٰ کودھمکی مہنگی پڑ گئی،پیر ظہیر الحسن شاہ کو 10سال قید کا حکم

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے قتل پر اکسانے کے مقدمے میں بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پیر ظہیر الحسن شاہ کو10سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔عدالت نے سزا کے بعد پیر ظہیر الحسن شاہ کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کو حتمی بحت اور فیصلہ کیلئے جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا

دوران ٹرائل مقدمہ کے15گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ملزم کو سزا دینے کی استدعا کی۔ملزم کی جانب سے رانا مقصود الحق ایڈووکیٹ نے حتمی بحث کی۔ملزم کے وکیل نے الزامات کی صحت سے مکمل انکار نہیں کیا۔پیپر ظہیر الحسن شاہ کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ مین مقدمہ درج ہوا۔ملزم نے2024میں کارکنان کو سابق چیف جسٹس کے قتل ہر اکسایا۔ملزم نے قتل کرنے والے کیلیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کیاتھا۔

مزید خبریں

Back to top button