وزیرآباد: کوریئر کمپنی کا بہانے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک، تاجر کے نام پر لوگوں سے رقم بٹور لی گئی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) نوسرباز موبائل فون ہیکرز نے مقامی کاروباری شخصیت کا موبائل فون وٹس ایپ ہیک کر لیا ،ہیکر نے تاجر کے وٹس ایپ کے ذریعہ ہزاروں روپے منگوا لیے ،مزید افراد سے رقم مانگ کر فراڈ کرنے میں مصروف ،آئے روز ایسے واقعات معمول نجی کوریئر کمپنی آفس کا بہانہ بنا کر ہیکرز ٹریکنگ آئی ڈی ٹیلی کرنے کے بہانے لوگوں کے وٹس ایپ ہیک کر رہے ہیں ایف آئی اے سائبر کرائم حکام نوٹس لیں لوگوں کو ہیکرز کے چنگل سے بچایا جائے شہری حلقے ۔وزیرآباد کے معروف کاروباری و سماجی شخصیت و تاجر راہنما الیاس چوہان کے بیٹے شانی چوہان کے وٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کر کے نامعلوم نوسرباز نے وٹس ایپ رابطے میں شامل افراد کو شانی چوہان بن کر بذریعہ ایزی پیسہ و وٹس ایپ رقم ادھار مانگنی شروع کر دی دو مقامی افراد نے 30 تیس ہزار روپے بتائے گئے اکاونٹ میں بھیج دیئے نامعلوم نوسرباز کئی روز سے متحرک ہیں اور کئی ایک افراد کو نجی کوریئر کمپنی کا ایجنٹ بن کر پارسل کی ٹریکنگ آئی ڈی ٹیلی کرنے کا میسج کہہ کر وٹس ایپ ہیک کرتے ہیں جبکہ اصل میں مطلوبہ شخص کا وٹس ایپ اپنی ڈیوائس پر کھولنے کی کوشش کرتے ہیں جب وٹس ایپ کی جانب سے متعلقہ فرد کو OTP بھیجا جاتا ہے تو سادہ لوح افراد وہی کوڈ ہیکرز کو بتا بیٹھتے ہیں جس سے وٹس ایپ دوسری ڈیوائس پر ایکٹیو ہو جاتا ہے اور ہیک کیے جانے والے فرد کے اکاؤنٹ میں جڑے افراد سے کسی ضروری یا ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر رقم ادھار مانگتے ہیں اور سادہ لوح افراد رقم بھیج دیتے ہیں جبکہ جس کا اکاؤنٹ ہیک کیا جاتا ہے اس بے چارے کو خبر نہیں ہوتی یوں یہ نوسرباز عوام کو خوب لوٹ رہے ہیں شہریوں نے اس صورتحال پر قابو پانے اور نوسرباز افراد کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ (NCCIA) کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



