تھرپارکر کے معروف ماہر تعلیم اور سابق مٹھی نائب ناظم تیجارام انتقال کرگئے

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر کے معروف ماہر تعلیم اور سابق مٹھی نائب ناظم تیجارام ہمیرانی میگھواڑ انتقال کر گئے۔ تیجارام ایک بہت اچھے، باصلاحیت اور قابل استاد، پرانے تھرپارکر کے مختلف اسکولوں جیسے سامارو روڈ، جھلوڑی، مکھن سمون، فضل بھمبھرو، مٹھی اور دیگر اسکولوں میں ماسٹر اور ہیڈ ماسٹر کے عہدوں پر فائز رہے۔

ان کے کئی شاگرد بہت اہم اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔وہ خود ایک عرصہ تک تعلقہ مٹھی میں نائب ناظم رہے۔سائیں تیجارام طویل عرصے سے دل کی بیماری اور بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔گزشتہ روز شام کو انہوں نے 84 سال کی عمر میں اپنے مٹھی کے گھر میں آخری سانس لی اور مالک حقیقی سے جا ملنے۔ ان کی آخری رسومات مٹھی کے قریب گاؤں لکمیار میں ادا کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button