سرگودھا:پولیس کی بروقت کارروائی،نامزد ملزمان گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار)بیوہ خاتون سے بچوں کے سامنے زیادتی کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان پرویز اور ظفر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button