دہشتگردوں کی شامت،بنوں میں13خوارج ہلاک،’’عزم استحکام‘‘کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی،آئی ایس پی آر

بنوں(جانو ڈاٹ پی کے)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف2مختلف کارروائیوں کے دوران13خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں12اور13دسمبر کو مہمند اور بنوں میں کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مہمند میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ” عزم استحکم” کے تحت ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔



