میری منگنی کس کیساتھ ہورہی ہے مجھے بھی کوئی بتا دے، افواہوں پر دنانیرکا ردعمل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا کی منگنی ہوگئی ہے تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں پر وضاحت دے دی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میری منگنی کس کے ساتھ ہورہی ہے مجھے بھی کوئی بتا دے، فومو ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انٹرویو میں دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ ان کے گریجویشن مکمل کرنے کا ایک چھوٹا سا جشن تھا اور احد رضا میر کی والدہ نے ان کیلئے گھر سے گوشت پکا کر بھی بھیجا تھا۔ جبکہ احد اور ان کے والد آصف رضا میر سیٹ پر ان کے لیے ہار لے کر آئے تھے۔
دانیر مبین نے کہا تھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ لوگ ان کے کرداروں کو اس قدر پسند کرتے ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کی ذاتی زندگی کو ان کی آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک اداکار ہیں اور وہ ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں جو ان کی اصل زندگی سے بہت دور ہے۔



