اداکاری کیلئے ملک یا سرحد کی پرواہ نہیں،لوگ پیار کرتے ہیں جہاں کام ملے وہاں چلا جاتا ہوں، علی خان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ لوگ پیار کرتے ہیں جہاں کام ملے وہاں چلے جاتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں علی خان، ہانیہ عامر کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی۔

میزبان نے سوال کیا کہ ہانیہ عامر، فواد خان بھارت میں کام کریں تو برا بھلا کہا جاتا ہے آپ ہر جگہ اداکاری کررہے ہیں کوئی کچھ نہیں کہتا؟

جواب میں علی خان نے کہا کہ لوگ پیار کرتے ہیں اچھا کام کرتا ہوں جہاں کام ملے میں وہاں چلا جاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان اداکاروں کی انفرادیت پاکستانی ہے اور میں لیگل طور پر برطانوی ہوں، اس کی وجہ سے میں بچ کر نکل جاتا ہوں۔

علی خان نے کہا کہ بھارت میں 35 سال کی عمر تک رہا ہوں، میری اسکولنگ، کالج، دوست، استاد سب وہی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ پاکستان جگجیت سنگھ اور فریدہ خانم کے ساتھ شو کرنے آیا تھا، شو کرتے کرتے مجھے عشق ہوگیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ جن سے پیار کیا ہے وہی میری اہلیہ بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چار ماہ کے بعد میری دعا قبول ہوگئی اور چاندنی میری اہلیہ ہیں، دو بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button