بدین: نان کسٹم پیڈ سگریٹ، چھالیہ اور دیگر منشیات کی کھلےعام فروخت جاری،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے)بدین شہر اور اس کے گردونواح سمیت ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ، چھالیہ سمیت چھالیہ سے تیار ہونے والی منشیات گھٹکہ مین  پڑی اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جس کے باعث نہ صرف حکومتِ  کے قومی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ غیر قانونی کاروبار شہر کے مرکزی بازاروں، گلی محلوں اور شاہراہوں کے کنارے قائم دکانوں پر بلاخوف و خطر جاری ہیں اور اس کالے دھندے سے پہلے جن افراد کے پاس ذاتی سائیکل نہیں تھی وہ چند سالوں میں ارب پتی بن گئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ متعلقہ ادارے پولیس خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں  شہریوں کے مطابق بدین میں مختلف ہول سیل کی دکانوں پر ہوٹلوں، پان شاپس اور کیبنز پر بیرون ملک سے اسمگل ہو کر آنے والے سگریٹ اور چھالیہ آسانی سے دستیاب ہیں، جن پر نہ تو کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی قانونی ٹیکس۔ ان نان کسٹم پیڈ اشیاء کی قیمتیں قانونی طور پر تیار یا درآمد شدہ اشیاء کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے عام لوگ اور خاص کر نوجوان بچے خواتین بڑی تعداد میں ان کی طرف راغب ہو رہے ہیں، جس سے قانونی کاروبار کرنے والے مختلف دیہاتوں اور چھوٹے شہروں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی اشیاء زیادہ تر ملکی پنجاب کوئٹہ کے پی کے حب کے سرحدی علاقوں سندھ مث داخل ہو کر بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں تک پہنچائی جاتی ہیں اسمگلرز باقاعدہ نیٹ ورک کے ذریعے رات کے اندھیرے میں یہ سامان منتقل کرتے ہیں جسے بعد میں شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کے لیے فراہم کیا جاتا ہے اس پورے عمل میں بعض ملکی اداروں کے بااثر عناصر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی مبینہ سرپرستی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے جس کے باعث کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں قانونی ماہرین کے مطابق نان کسٹم پیڈ اشیاء کی فروخت نہ صرف ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ قومی معیشت کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے باعث حکومت کو سالانہ بھاری ریونیو سے محروم ہونا پڑتا ہے، جبکہ صحت کے حوالے سے بھی یہ اشیاء عوام نوجوانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوئی ہے ہیں کیونکہ ان پر کوئی معیار یا نگرانی موجود نہیں ہوتی شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، کسٹمز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر بدین اور اطراف سمیت ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ، چھالیہ اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی کریں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ غیر قانونی کاروبار مزید پھیل جائے گا اور قومی خزانے سمیت نوجوان نسل کو ہونے والا نقصان بھی بڑھتا چلا جائے گا شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

مزید خبریں

Back to top button