اسلام کوٹ اور مٹھی میں 2 خواتین کی مبینہ خودکشی، پولیس تحقیقات جاری

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں دو مبینہ خودکشی کے واقعات پیش آئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں ابن جو تڑ میں 25 سالہ خاتون مگھن بھیل نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ناراض ہو کر کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے لاش کو کنویں سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب مٹھی کے قریب گاؤں ننیسر میں بھگت رمیش میگھواڑ کی ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ یہ اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے جب کہ لڑکی کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں

Back to top button