شکارپور: مہر کے تنازع پر 2 نوجوان فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تفتیش جاری

شکارپور (رپورٹ: سیف مصطفی) تھانہ نیو فوجیدار کی حدود اناج منڈی کے قریب جتوئی مہر کے تنازع پر جتوئی برادری کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
سرتاج کانٹی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے احسان سعید خانانی اور ایاز سعد خانانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل مہر کے تنازع پر ہوا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر کی جانب سے ضروری معائنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔



