سکھر: پولیو کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا مشترکہ پائلٹ پروجیکٹ متعارف

سکھر (جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکھر اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ تیار کر لیا گیا ہےجس کے حوالے سے آج سکھر آرٹس کونسل میں ایک باقاعدہ آگاہی و تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا اس پروگرام کا مقصد پولیو مہم کو مزید مؤثر،منظم اور نتیجہ خیز بنانا تھا تاکہ ضلع سکھر کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کاؤنسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان،اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشریٰ منصور،،ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر علی گل شاھ۔ڈاکٹر تنویر عباسی سمیت دیگر اعلیٰ ضلعی افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ یو سی چیئرمینز، کونسلرز، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کاؤنسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی شمولیت سے مہم پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
تقریب کے دوران پائلٹ پروجیکٹ کے خدوخال، اہداف اور عملی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خلاف اس مشترکہ پائلٹ پروجیکٹ کو کامیاب بنایا جائے گا اور ضلع سکھر کو پولیو فری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے کہا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ ضلع سکھر کے لئے ایک منفرد اور مثالی اقدام ہے جو ضلع انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا پولیو کے خلاف جنگ میں صرف سرکاری ادارے نہیں بلک یونین کونسل سطح پر عوامی نمائندوں کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس پائلٹ پروجیکٹ میں یوسی ناظمین، یوسی چیئرمینز اور کونسلرز کو برہ راست شامل کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت موثر مانیٹرنگ فیلڈ میں بروقت رسائی ہوگی تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہ رہے انہونے امید ظاہر کی کے یہ ماڈل مستقبل میں دیگر اضلاع کے لئے بھی قابل تقلید ثابت ہوگا۔



