ربیکا کو کتنی’’سلامی‘‘ملی؟
کونسے یوٹیوبر نے کتنے پیسے دیئے،ربیکا نے سب کا رازفاش کردیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)رشتہ ازدواج میں بندھنے والے پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین نے اپنی سلامی کے لفافے اور ان کی رقم مداحوں سے شیئر کردی۔حسین ترین نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اہلیہ ربیکا کے ہمراہ شادی کے دوران سلامی کے طور پر ملنے والے لفافے کھولے۔ویڈیو میں ربیکا اور حسین ترین کو معروف اداکار دانش تیمور سمیت وی لاگر دوستوں کی سلامیوں والے لفافے بھی کھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ربیکا حسین نے بتایا کہ انھیں ڈاکٹر مدیحہ اور احسن نے 20 ہزار ، کشف اور لاریب نے 20 ہزار ، معاذ صفدر نے 300 ڈالر ، شہیر نے 25000، اقرا اور اریب نے ایک لاکھ سلامی دی۔اس دوران جوڑے نے دانش تیمور کا لفافہ کھولا اور اس میں سے نکلنے والے 5 ، 5 ہزار کے کئی نوٹ دکھائے لیکن اس کی رقم نہیں بتائی۔بعد ازاں ربیکا حسین نے بتایا کہ ان کی مجموعی سلامی میں 5 لاکھ 18 ہزار روپے جمع ہوئی ہے۔



