ڈراموں کی’’بھولی بھالی‘‘یمنیٰ ایوارڈ شو میں’’بولڈ‘‘

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈراموں کی’’بھولی بھالی‘‘یمنیٰ ایوارڈ شو میں’’بولڈ‘‘ہوگئیں۔پاکستانی اداکارہ یمنٰی زیدی اپنی شاندار اداکاری کےباعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔حال ہی میں انہیں ڈرامہ جینٹل مین اور قرضِ جاں میں بھی خوب سراہا گیا۔کراچی میں منعقدہ24ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا۔یمنیٰ زیدی کے لباس کو غیر اخلاقی اور نا مناسب قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے اُدھم مچا دیا اور ہر دلعزیز یمنیٰ زیدی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔اس لباس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔
یمنیٰ زیدی کے چاہنے والوں کو ان کا جسم نمایاں ہونا بالکل بھی نہیں بھایا۔کسی نے کھل کر تنقید کی تو کسی نے خوبصورت لُک کو سراہا۔ایک صارف نے لکھا۔۔۔چلو جی ان باجی کی کمی رہ گئی تھی،ایک صارف نے سوال کیا کیا ایوارڈ شو کیلئے فحش لباس پہننا ضروری ہے۔صارفین جو بھی کہیں یمنیٰ زیدی کی لُک کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔



