بدین: معروف سماجی شخصیت عبدالحسن بلیدی انتقال کرگئے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین ضلع کی نامور سیاسی سماجی شخصیت مختلف شوگر ملز میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے والے سابقہ طلباء سیاست کا اہم کردار عبد الحسین بلیدی کچھ عرصہ سے دمے کی بیماری میں مبتلا تھے اور اچانک طبیعت خراب ہو جانے کے باعث وہ ہاشمی اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ رات رضا الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں ان کی جنازہ نماز ان کے آ بائی گاؤں حاجی محمد پریل بلیدی ادا کی جائیگی عبد الحسین بلدی مسلم کالج حیدرآباد میں سپاف سرگرم رہنما تھے اور مارشلا کے خلاف اور 1983 میں تحریک بحالی جمہوریت کے متحرک طلباء رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا اور انہونے متعدد بار قید و بند کی صحوبتیں بھی برداشت کی اور وہ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے لیکن اپنی زندگی کے آخری ایام تک پیپلز پارٹی سے جڑے رہے مختلف شوگر ملز میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور بدین کے کئی نوجوانوں کو شوگر ملز میں روزگار دلانے میں مددگار رہے اور انتہائی خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ان کی عمر ساٹھ سال تھی اور انہونے اپنی بیوی ایک بیٹے اور تین بیٹوں سمیت ہزاروں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button