پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کا مارجن مسترد کر دیا، 10 دن بعد پمپس بند ہونیکا خدشہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیئے گئے مارجن کو مسترد کر دیا، عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیلر مارجن آٹھ فیصدنہ کیاتوپمپ بندکردیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسیویس ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہم نے حکومت سے آٹھ فیصد مارجن مانگا تھا ۔اس کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ حکومت کو دس دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، دس روز بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس بلاکر حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔
عبدالسمیع خان نے کہا اس وقت ڈیلرز کا مارجن فی لیٹر تین اعشاریہ بارہ فیصد ہے، ہمیں آٹھ فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی چاہیے، حکومت چاہے تو آٹھ فیصد قسطوں میں بڑھا کر ہمیں دے دے۔



