ہانیہ عامرکابولڈلباس،فہدمصطفیٰ،توثیق حیدرکیساتھ’’جپھی‘‘

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ہانیہ عامرکابولڈلباس اورفہدمصطفیٰ،توثیق حیدرکیساتھ’’جپھی‘‘وائرل ہوگئی۔ہانیہ عامر کے لکس ایوارڈ شو میں مغربی طرز کے لباس پر خوب تنقید کی جا رہی ہے ،رہی سہی کسر فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر کیساتھ بے تکلفانہ جپھی نے نکال دی ہے۔
View this post on Instagram
پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہیں۔وہ مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ہانیہ کی توثیق حیدر سے ملاقات ہوئی ،ہانیہ نے انہیں گلے بھی لگایا۔ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا، ’تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟‘ جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ ’یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟۔
View this post on Instagram



