ہالا میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن، مختلف یوسیز میں نئے صدور مقرر

ہالا (رپورٹ:امجد راجپوت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مٹیاری میں مختلف یونین کونسلز کے نئے یو سی صدر مقرر کر دیے گئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں یو سی سطح پر منتخب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں مختلف یوسیز کے لیے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری شفیع محمد بروہی نے کامیاب امیدواروں کے نام پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کیے۔ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران شفیع محمد بروہی نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ساجد محمود، بھورو کاکا، شفیع محمد بلوچ، اختر علی نصیرالدین میمن اور توقیف کوریجو اپنے اپنے علاقوں سے یو سی صدر منتخب ہوئے ہیں۔پریس کانفرنس میں مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداران قمرالدین بلوچ، شکیل کاکا، عبدالحکیم راہو، شہمیر لاکو، قمر کاکا، مہر علی گاہوٹی سمیت متعدد کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پارٹی رہنماؤں نے انٹرا پارٹی انتخابات کو تنظیمی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب ہونے والے یو سی صدر کی آمد سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی

مزید خبریں

Back to top button