’’رحمٰن ڈکیت‘‘اورکرشمہ کپورکا کیا تعلق تھا؟

کرشمہ کپور اوراکشے کھنہ کی شادی کیوں نہ ہو سکی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آجکل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی فلم ‘دُھریندر’ کے پاکستانی کردار رحمن ڈکیت کیوجہ سے پوری دنیا میں وائرل ہیں،اکشے کھنہ اپنے کیریئر میں چند ایک ہٹ فلمیں ہی دے سکے لیکن عمر کے اس حصے میں پاکستانی گینگسٹر رحمن ڈکیت کے کردار نے ان کی مردہ فنی زندگی کو پھر سے زندہ کردیا ہے۔پاکستان،انڈیا کے شائقین آجکل رحمن ڈکیت اور اکشے کھنہ کے بار میں ہی سرچ کرتے نظر آتے ہیں۔

دوستو کیا آپ جانتے ہیں اکشے کھنہ اور کرشمہ کپور کی شادی کیوں ہوتے ہوتے رہ گئی تھی؟۔اگر نہیں معلوم تو ہم آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی سوچنے لگے،کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے بے حد خوش تھے اور چاہتے تھے دونوں شادی کرلیں،وہ اکشے کے والد ونود کھنا سے رشتے کی بات بھی کرنے جانے والے تھے۔ کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا اس رشتے کے خلاف تھیں، اس وقت کرشمہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں اور ببیتا چاہتی تھیں کہ بیٹی کیرئیر پر فوکس کرے نہ کہ شادی جیسے رشتے میں بندھے۔اکشے کھنا جو عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہتے ہیں، انہوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ اس مبینہ رومانس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔لیکن اکشے کھنہ اور کرشمہ کپور کے ماضی کے تعلق کو دھریندر فلم کے رحمن ڈکیت کردار نے زندہ کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button