کراچی،بحریہ ٹاؤن کے قریب کارحادثے میں ماں باپ اور بیٹا جاں بحق

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) کراچی کے علاقے ملیر بحریہ ٹاؤن کے قریب اسلام کوٹ کے رہائشیوں کی کار کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس افسوسناک واقعے میں اشوک کمار ولد گھنشام لوہانہ اس کی بیوی ریکھا بائی اور ان کے بیٹے سائل کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے ایک تقریب سے گھر واپس آرہے تھے. حادثے کی خبر پھیلی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔اسلام کوٹ کے رہائشی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رہتے تھے۔واقعہ اسلام کوٹ میں پیش آیا۔ شہر پہنچنے پر شہر کی پوری فضا سوگوار ہو گئی۔



