سکھر پولیس نے3روزقبل لاپتہ ہونے والے زین علی جسکانی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

سکھر(جانو ڈاٹ پی کے)سکھر پولیس نے 3روزقبل تھانہ آباد کی حدود سے گمشدہ ہونے والے زین علی جسکانی کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا۔تھانہ آباد کی حدود سے ساتویں کلاس کے14سالہ طالبعلم زین علی جسکانی اپنے گھر سے ناراض ہوکر نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا اسی گشمدگی کی اطلاع اہلخانہ نے پولیس کو دی۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے فوری گمشدہ زین کی تلاش اور بروقت برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔احکامات کی روشنی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گمشدہ زین کی تلاش اور برآمدگی کا سلسلہ شروع کردیا۔پولیس کی پیشہ ورانہ و موثر حکمت عملی کی بدولت 15 مددگار پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 14 سالہ زین علی جسکانی کو باحفاظت برآمد کرلیا۔قانونی کاروائی کے بعد زین علی جسکانی کو اسکے والد امتیاز علی جسکانی کے حوالے کردیا گیا۔



