سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت4لاکھ 54 ہزار 262 روپے تک جا پہنچی،جو گزشتہ دن کے مقابلے میں10ہزار 700 روپے زیادہ ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 454 روپے ہو گئی، جو 9 ہزار 174 روپے کا اضافہ ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت میں 107 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button