وزیراعظم شہباز شریف عالمی توجہ کا مرکز،پیوٹن سے غیرمعمولی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اشک آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف عالمی توجہ کا مرکز بن گئے،پیوٹن سے غیرمعمولی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شریف نے اشک آباد میں عالمی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے غیر معمولی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر نے اہم عالمی و علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پر ترک صدر رجب طیب اردوان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
PM Shahbaz Sharif met with President Putin of Russia. pic.twitter.com/VnILR4k8QV
— Sana Yousafzai 🇵🇰 (@SanaYousafzai9) December 12, 2025



