انڈین پریمیئر لیگ کو ایک اورجھٹکا

آئی پی ایل ٹیموں کی ’’ویلیو‘‘دھڑام

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)انڈین پریمیئر لیگ ٹکے ٹوکری ہوگئی ہے۔پوری دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے انڈین پریمئر لیگ کھیلنے سے انکار کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو بھی دھڑام سے نیچے گر گئی ہے۔۔

2025میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو20فیصد گرگئی اور اس کمی کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو12بلین ڈالرسے کم ہوکر9.6بلین ڈالر ہوگئی۔بھارتی  کے مطابق ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز 24 فیصد اور سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسی طر ح راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں بھی 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی کے علاوہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں، فاف ڈوپلیسی اور معین علی اس بار پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button