تھر پارکر میں پولیو مہم کا افتتاح، کوئی مسئلہ ہو تو اطلاع دی جائے، ڈی سی

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی جانب سے پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا مکر تھرپارکر میں 15 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے سارے انتظامات مکمل کیے جائیں، پولیو مہم کے دوران کوئی بھی مسئلہ ہو تو انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ اس کو وقت پر حل کرنے کی کوشش کی جائے، پولیو مہم کے دوران ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے کام کو یقینی بنایا جائے، اس کے بعد ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی رہنمائی میں پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر پولیو سول سرجن ڈاکٹر ہریش کمار سمیت دیگر متعلقہ افسران، شہری موجود تھے.

مزید خبریں

Back to top button