انسانی سمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو برسلز اور لندن میں سراہا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو سراہا گیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برسلز میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور کے درمیان پیشرفت قابل غور ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان تارکین وطن سے متعلق نمایاں پیش رفت پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو برسلز اور لندن میں سراہا گیا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تعمیری ملاقاتیں کیں، وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن سے برسلز میں ملاقات کر کے غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اور منشیات سمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔



