غیرقانونی طورپر”فیض یاب‘‘ہونے والوں کوبھی کڑے احتسابی عمل سے گذرنا ہو گا:صمصام بخاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)استحکام پاکستان پارٹی نے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سےسابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا پر ردعمل  جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی صمصام بخاری نے کہا کہ فیصلہ عسکری تاریخ میں اہم سنگ میل ہے ، مستقبل کا لائحہ عمل واضح ہوگیا،  آرمی کورٹ کےفیصلے نے فوج میں داخلی احتساب کےعمل کو ثابت کیا ہے،عہدے کے ناجائز استعمال سےمخصوص جماعت کوسیاسی مفاد پہچانا صریحاً جرم ہے،  ان سے غیرقانونی طورپر”فیض یاب”ہونے والوں کوبھی کڑے احتسابی عمل سے گذرنا ہو گا،  سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اختیارات کا ناجائز استعمال اور خلاف قانون ہے۔

مزید خبریں

Back to top button