پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’واریئر‘‘ جاری

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’واریئر‘‘ جاری ہے،دو ہفتوں کی مشق کا مقصد باہمی تعاون بڑھانا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کا فروغ ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تقریب  میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی  شریک ہوئے جبکہ چیف آف جنرل اسٹاف نےبھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں کو مشترکہ مشق کے دائرہ کار،مقاصد اور انعقاد پر بریفنگ دی گئی ، معزز مہمانوں نے انسداد دہشتگردی کی مختلف مشقوں کا مشاہدہ کیا، معزز مہمانوں نے مشق میں شریک فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت،قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

یہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے، مشق دونوں مسلح افواج کےامن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button