کبریٰ خان کی ڈانس پرفارمنس وائرل، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

کبریٰ خان کو شاندار اداکاری کی وجہ سے لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں، ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں بھی ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی ملی۔

اداکارہ نے ساتھی اداکار گوہر رشید سے شادی کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر ردعمل دیا گیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بہت زبردست، آپ بہت پیاری ہو۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔ تیسرے مداح کا کہنا تھا کہ آپ چھوٹی بچی کی طرح لگ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button