اسرائیلی فوج کا ایک اور جنگی جرم: غزہ میں معمر فلسطینی خاتون کو انسانی ڈھال بنا لیا

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کرنے والی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کو انسانی ڈھال بنانے کا ایک اور دردناک واقعہ سامنے آگیا۔

الجزیرہ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیے جانے والی معمر فلسطینی خاتون سے گفتگو کی ہے۔

فلسطینی خاتون کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اسے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، یہ ایک ایسا عمل ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کا درجہ رکھتا ہے۔

اس کی کہانی ان متعدد شہادتوں اور ویڈیوز میں سے ایک ہے جو اسرائیلی افواج کے اس عمل کے وسیع نمونے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

متاثرہ خاتون نے الجزیرہ کو واقعے سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے تصویر دکھائی جس میں وہ زمین پر بیٹھی ہیں اور ان کے اطراف میں اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔

50سالہ شریفہ جو کہ خان یونس میں واقعے اپنے گھر پر موجود تھیں جہاں بمباری ہوئی اور وہ زخمی ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں پر اسرائیلی فوج نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور اپنی جارحیت جاری رکھی۔

مزید خبریں

Back to top button