لاہور:ڈولفن اسکواڈ کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریش،100 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ڈولفن اسکواڈ نے شہر میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 100 وارداتیں کیں۔
ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد سے گرفتار کیا۔
ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔



