پنجاب میں 54 لاکھ ٹن گنے کی کرشنگ مکمل، چینی کی قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل  ہو گئی ہے ،فی کلو ایکس مل ریٹ پندرہ سے سترہ روپے کم ہوگیا ۔

پنجاب میں چوون لاکھ نو ہزار آٹھ سو نواسی میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہوگئی ،  حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جس سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت کل پانچ لاکھ بیالیس ہزارنوسو میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی ہوئی آئندہ دنوں میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔ پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو تین سو پچھہتر سے چار سو اسی روپے فی چالیس کلو گرام گنے کی قیمت ادا کررہی ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button