ہالا میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب کا اہتمام

ھالا(رپورٹ:امجد راجپوت/جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین ہیومن رائٹس رانا غلام نبی کی صدارت میں ہیومن رائٹس آفس بھٹ شاہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں انسانی حقوق کے فروغ، عوامی آگاہی اور سماجی انصاف کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔تقریب میں ہیومن رائٹس ٹیم، سماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس معاشرے میں انصاف، برابری اور بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔



