پتنگ بازوں کی موجیں!لاہور میں ایک نہیں 2بار بسنت منائی جائے گی،تاریخوں کا بھی اعلان

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہورمیں بسنت کے دو تہوار منانے کا پلان فائنل کرلیا گیا۔ فرروی کے پہلے ہفتے اور مارچ کے آخری ہفتے میں تین روزہ بسنت تہوار منایا جائے گا۔6،7اور8فروری کو لاہور میں بسنت کا تہوار روایتی جوش وخروش سے ہوگا۔پہلے فیز کی کامیابی کے بعد مارچ کےآخری ہفتے میں بھی بسنت کا تہوار  ہوگا۔ لاہور میں بسنت5بڑے مقامات کی بجائے پورے لاہور میں ہو گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس حتمی تاریخ اور پلان کو فائنل کیا گیا۔بسنت کے لیے قانونی مسودہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔بسنت کے لیے 3 روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔پتنگ، ڈور اور گڈّی صرف نامزد مقامات پر دستیاب ہوں گی۔پتنگ اور ڈور کی فروخت حکومتی شرائط پر ہوگی۔بسنت2026کے لیے سکیورٹی و انتظامی پلان پر کام جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button