رمضان قتل کیس: سابقہ ایس ایچ او حسین بخش عدالت میں پیش، تین روزہ ریمانڈ پر پولیس حوالے

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) پولیس اسٹیشن ڈیپلو کی حدود میں علی بندر روڈ پر کار میں گولیوں کی بوچھار میں قتل ہونے والے رمضان کوسو کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم سابقہ انسپکٹر حسین بخش راجڑ کو ڈیپلو پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیپلو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کو 3 روزہ پولیس ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
مزید یہ کہ مذکورہ قتل کا واقعہ مورخہ 19/11/2025 کو پیش آیا تھا، جس پر مقتول کے قتل کا مقدمہ پولیس اسٹیشن ڈیپلو پر کرائم نمبر 69/2025 بجرم دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان، ایس ایچ او تھانہ ڈیپلو انسپکٹر حسین بخش راجڑ سمیت متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس مقدمہ میں مجموعی طور پر چار (04) ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ دو (02) ملزمان ابھی تک فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب ملز حسین بخش راجڑ کو سول کار مں عدالت لایا گیا۔ اس موقعے پر ایس ایچ او ڈیپلو امین جونیجو، ایس ایچ او مٹھی قادر بخش بہرانی اور پولیس اہلکار ہمراہ تھے۔



