سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ نے ایمان زینب مزاری کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ میں شامل ہیں۔
ایمان زینب مزاری نے ٹرائل کورٹ کاروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے اپنے خلاف متنازع ٹوئیٹس کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔



