جکارتہ: 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق عمارت کی نچلی منزل پر ڈرون کی بیٹری پھٹنے کے بعد آگ بھڑک ا ٹھی، جو تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر افراد جھلسنے کے بجائے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔

سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے بتایا کہ آگ بھڑکنے کی اصل وجوہات جاننے کے لئے فرانزک تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button