حکومت چاہتی ہے پی ٹی آئی سیاسی عمل کا حصہ بنے لیکن عمران خان ایسا نہیں چاہتے، طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ تحریک انصاف والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں، ان کی بقاء اب اُسی ماڈل میں ہے جو بانی ایم کیو ایم کا ماڈل تھا۔

نجی ٹی وی کے ساتھ بات کرتےہوئے  سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اُسی مقام تک بلکہ اسے بھی آگے جا چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے اراکین اپنے بانی کی سیاست سے تنگ اور مجبور ہیں اور بند کمروں میں کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ نہیں چلا جا سکتا۔ پارٹی کے اندر سے ہی لوگ ان سے علیحدہ ہوں گے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے پی ٹی آئی سیاسی عمل کا حصہ بنے لیکن عمران خان ایسا نہیں چاہتے ، سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر کوئی سیاسی جماعت سیاسی طریقے کے بجائے کسی اور طریقے سے چل رہی ہو تو پھر ریاست قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button