مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2 افغان اور ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

مکہ مکرمہ (جانوڈاٹ پی کے)مکہ مکرمہ میں 2 افغان شہریوں اور ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے  کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 2 افغان شہریوں کو مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری کو مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد پر عائد الزامات ثابت ہوئے اور بعد ازاں ان کی اپیلوں پر سزائے موت کا فیصلہ برقرار  رہنے پر آج ان کی سزائے موت کے فیصلوں کو نافذ کردیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزائے دینے کے لیے کوشاں رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button