ناصر حسین شاہ کی بدین میں کھلی کچہری، عوامی مسائل حل کرنے کا عزم

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو. کام ڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ بدین پہنچ کر ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل و صدر پیپلز پارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ، ترجمان سندھ حکومت عبدالواحد ہالیپوتہ، ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، اسپیشل اسسٹنٹ منصور شاہانی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپر، ایم پی اے ارباب امان اللہ، ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ، وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو، سابق ایم پی اے محمد نواز چانڈیو، انفارمیشن سیکریٹری پیر وقار شاہ، پیر صالح محمد قریشی، رضوان قائم خانی، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن حاجی میر ملاح، سیڈا چیئرمین قبول محمد کھٹیان سمیت مختلف محکموں کے افسران اور سیاسی رہنما موجود تھے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بدین کے عوام کے مسائل سننے کے لیے آیا ہوں۔ چیئرمین کے احکامات پر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے تمام وزراء کو صوبے کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی ہدایات دی ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر ہر یونین کونسل میں کم از کم 50 لاکھ روپے تک کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ بلاول بھٹو کے وژن کے تحت سندھ میں ترقی، تعلیم، صحت اور امن و امان کے لیے کوششی جاری ہیں۔ بدین کے ایم این ایز، ایم پی ایز، پارٹی عہدیداران اور ورکر جب بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملتے ہیں تو وہ اپنے ضلع بدین کے عوام کے مسائل اور فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں کھلی کچہری میں شہریوں نے پولیس، تعلیم، صحت، ریونیو، پبلک ہیلتھ، سوئی گیس، آبپاشی، ایجوکیشن ورکس، ہائی وے، ماحولیات، زراعت، ڈرینیج، نادرا، سندھ بینک اور آر ٹی اے سمیت مختلف محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ صوبائی وزیر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ہر جائز مسئلے کا حل ضرور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام شکایات نوٹ کرلی گئی ہیں۔ یہ کھلی کچہری صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ اس کا باقاعدہ فالو اپ بھی کیا جائے گا اور بہت جلد دوبارہ کھلی کچہری منعقد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے۔ فصلوں کی قیمت سے متعلق پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ ہاری کو اس کی محنت کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ ملے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے فی الحال اجناس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں زیادہ تر مسائل اجتماعی نوعیت کے تھے۔ منشيات کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جس علاقے سے بھی منشیات کی شکایات بڑھیں گی وہاں کے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے گا۔ سندھ کے کچھ ایس ایس پیز منشیات کے خاتمے کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں ریونیو سے متعلق شکایات پر انہوں نے کہا کہ بدین میں سب رجسٹرار کی خالی پوسٹ پر بہت جلد افسر تعینات کیا جائے گا میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بدین میں بہت جلد صوفی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ سندھ میں بے روزگار نوجوانوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔ پرانی اسکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جام علی اصغر ہالیپوٹو ان چیئرمینوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہر یونین کونسل کو بغیر کسی تفریق کے اسکیمیں دیں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا تسلیم شدہ منصوبہ ہے جس کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کے ہی علاقے میں حل ہوں گے اور سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بھی مزید بہتری آئے گی



